نریندر مودی کا پارٹی کارکنوں سے راست رابطہ کا منصوبہ

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ عام انتخابات تک بیشتر لوک سبھا حلقوں کے بی جے پی ورکرس سے رابطہ بنانے کی کوشش کرینگے ۔ وہ اس سلسلہ میں کئی مشاورتی سشن منعقد کرینگے جن میں ان کے ایپ کا استعمال بھی شامل ہوگا ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بی جے پی نے اپنے کارکنوں سے رابطہ کی کوشش ایسے وقت میں شروع کی ہے جبکہ پارٹی اس بات کیلئے بھی کوشاں ہے کہ بی جے پی کے اعلی اور عوامی مقبولیت رکھنے والے قائدین تمام 543 لوک سبھا حلقوں کا دورہ کرسکیں۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ جب سے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے مودی نے 300 سے زائد لوک سبھا حلقوں کا دورہ کرلیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مودی راست کارکنوں سے مشاورت کریں اور تبادلہ خیال کریں تو اس سے کارکنوں کے جوش و جذبہ میں اضافہ ہوگا ۔

وزیراعظم مودی کا دورہ وارناسی
نئی دہلی ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اپنی تغیرپذیر انتخابی حلقہ وارناسی کا پیر کے دن دورہ کریں گے ۔ ان کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے بموجب وزیراعظم ہارور دیہات کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ایک پرائمری اسکول کے طلبہ سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ اگلے دن مودی مختلف محکموں کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ‘ جن کی مالیت 500کروڑ روپئے سے زیادہ ہوگی ۔