وارانسی /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کل رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کامیاب ہونے پر وارانسی کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے لئے سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) راہول رائے نے کہا کہ مودی کے دورہ کے پیش نظر کاشی وشواناتھ مندر کے احاطہ میں اور باہر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نریندر مودی دریائے گنگا میں ڈبکی لگائیں گے اور خصوصی پوجا بھی کریں گے۔
سی ڈبلیو سی کا پیر کو اجلاس
نئی دہلی /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا۔ راہول گاندھی کی قیادت میں 19 مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور ناکامی کا جائزہ لیا جائے گا۔