نریندر مودی نے گاندھی جی کی یادگار کو خراج پیش کیا

واشنگٹن 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کی طرح یہاں پر بھی ہند ۔ امریکی شہریوں کے کثیر ہجوم کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی جی کی یادگار پہونچ کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے 5 روزہ دورے کے آخری دن وہ یہاں پہونچے۔ قومی پرچموں اور ’’مودی ،مودی‘‘ کے نعروں کے درمیان وہ ڈوپنڈ سرکل پہونچے جہاں 16 ستمبر 2000 ء کو اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے گاندھی جی کے مجسمہ کی رونمائی کی تھی۔ مودی نے اس مقام پر جو ہندوستانی ایمبیسی سے قریب ہے، تقریباً 15 منٹ گذارے ۔