نریندر مودی حکومت کی آمرانہ روش

کارگزار چیف سکریٹری دہلی کے تنازعہ سی پی آئی کا الزام
نئی دہلی ۔ 18 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی آج کارگزار چیف سکریٹری کی حیثیت سے شکنتلا گیملن کے تقرر پر رونما تنازعہ میں عام آدمی پارٹی کی زیر قیادت دہلی حکومت کی تائید میں آگئی ہے اور کہا کہ این ڈی اے حکومت ، لیفٹ گورنر آفس کو آلہ کار بناتے ہوئے اس کے اختیارات سلب کر رہی ہے ۔ شکنتلا گیملن کے تقرر کے فیصلہ کو نریندر مودی حکومت کی آمرانہ ذہپنیت قرار دیتے ہوئے بائیں بازو کی پارٹی نے مرکز کو یہ حق نہیں دیا کہ ریاستوںکے اختیارات پر غاصب ہوجائے۔ سی پی آئی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو وفاصیت کے اقلترین اصولوں کی بھی پرواہ نہیں ہے اور مرکزی قائدین یہ سمجھتے ہیں کہ ریاستی حکومتوں کے انتظامی معاملت میں مداخلت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری مسٹر ایس سدھاکر ریڈی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ دستور میں مرکز اور ریاستوں کے اختیارات کو واضح کردیا گیا ہے اور مودی حکومت کو آئین کی دھجیاں اڑانے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے تمام جمہوری طاقتوں سے اپیل کی کہ این ڈی اے حکومت کی بیجا مداخلت کے خلاف مزاحمت کیلئے باہم متحد ہوجائیں۔