نریندر مودی اب ریڈیو پر عوام سے ربط پیداکریں گے

نئی دہلی ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی اب ریڈیو پر عوام سے رابطہ قائم کریں گے ۔ ان سے عام آدمی سے متعلق مسائل پر سوالات کرسکتے ہیں جس کا جواب دیں گے اور تجاویز حاصل کریں گے ۔ ریڈیو کے ذریعہ عوام تک رسائی حاصل کرنے اپنے ذہن کو تیار کرتے ہوئے مودی نے عوام الناس کی رائے طلب کی ہے ۔ مودی نے آج ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ عوام الناس مجھ سے ریڈیو پر ربط پیدا کریں اپنے مشوروں سے نوازیں ۔