سدی پیٹ۔11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مسٹر نریندر فرمار آئی اے ایس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ، دوباک اور میدک تین حلقہ جات اسمبلی کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بطور مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد روڈ موضع پونال کے حدود میں اندور انجینئرنگ کالج میں آفس ہے اوقات آفس صبح 11بجے سے 2بجے دوپہر تک اور شام 6بجے سے رات 9بجے تک کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ جات اسمبلی سے متعلق شکایات و مسائل کی یکسوئی کیلئے ان سے فون نمبر 7675809969 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں کوآرڈینیٹر سوامی گوڑ سے فون نمبر 9949099542 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔