کراچی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے دعوت ناموں کو وسعت دیتے ہوئے فیڈریشن انڈیا ہاکی کے نریندر بترا کو ورلڈ الیون کے مقابلوں کیلئے کراچی اور لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ہاکی فیڈریشنس کے صدور کو مدعو کررہے ہیں اور ایف آئی ایچ کے صدر نریندر بترا کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی ٹیم پاکستان کا آئندہ برس دورہ کررہی ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کے خلاف 19 جنوری کو کراچی اور 21 جنوری کو لاہور میں مقابلے کھیلے گی ۔ یہ مقابلے پاکستان میں کھیلوں اور خاص کر ہاکی کے بین الاقوامی مقابلوں کی بحالی کے سمت یہ قدم مانا جارہا ہے۔ شہباز نے کہاکہ بترا اگر پاکستان آتے ہیں تو یہ ہاکی کیلئے حوصلہ افزاء ہوگا۔