نریندرمودی اورنگ زیب سے بھی زیاد ہ سفاک تانے شاہ ہیں : کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا

نئی دہلی : ایمر جنسی کی ۴۳؍ ویں برسی پر وزیر اعظم نریندرمودی کے ذریعہ کانگریس پر تنقید کرنے پر کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے انہیں سفاک تاناشاہ قرار دیا

ہے۔کانگریس کے ترجمان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سلطنت کے اورنگ زیب سے بھی زیادہ سفاک تاناشاہ مودی جی نے ملک کو ۴۳؍ سال پہلے ایمرجنسی کا سبق پڑھایا ہے ۔کانگریس پر بھڑاس نکالنے سے کیا مودی جی کے جملو ں پر پردہ پڑسکتا ہے ؟ اس پر سرجیوالا نے کہا کہ اورنگ زیب نے تو صرف اپنے والد کوقیدی بنایا تھا لیکن ۴۹؍ مہینوں کی غیر اعلانیہ ایمرجنسی میں آج کے اورنگ زیب مودی جی نے اپنی پارٹی سمیت پوری جمہوریت کو یرغمال بنالیا ہے ۔‘‘سرجے والا نے کہا کہ مودی جی آدھے ادھورے ہیں ۔

جی ایس ٹی نافذ کرکے او رنوٹ بندی کرواکے ملک کی معیشت تباہ کر دئے ہیں ۔گزشتہ ۴۹؍ ماہ ملک میں خوف او ردہشت کا ماحول ہے ۔دلتوں ، غریبوں ، قبائیلیوں ،خواتین او راقلیتوں کے ساتھ تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مودی ڈکٹیٹر کی طرح کام کرتے ہیں ۔ان کے کام کرنے کا طریقہ وہی ہے جو ایک بے رحم ڈکٹیٹر کاہوتا ہے ۔سرجے والا نے مزید کہا کہ تاریخ کا سہارا لے کر مودی اپنی حکومت کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ملک میں ۴۳؍ سال قبل ۲۱؍ دن کے لئے ایمر جنسی نافذ کی گئی تھی لیکن مودی کے ۴۹؍ ماہ کے دوران اقتدار میں غیر اعلانیہ ایمر جنسی نافذ ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی میں بی جے پی کے ایک پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے ایمر جنسی کو ہندوستانی تاریخ پر کالا دھبہ قرار دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی ملک کی روشن تاریخ پرکالا دھبہ ہے ۔یوم سیاہ منانے کا مقصد صرف کانگریس کے گناہوں کو یاد کرنانہیں ہے بلکہ آئین اورجمہوریت کے تحفظ کے لئے شہریوں کو محتاط کرنابھی ہے ۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ایمر جنسی کے وقت گاندھی خاندان نے ملک کو جیل بناڈالا تھا ۔مودی نے کہا کہ جب اندرا گاندھی کے خلاف کورٹ نے فیصلہ سنایا تو انہوں نے عہدہ سے ہٹنے کے بجائے ملک میں ایمر جنسی نافذ کردی تھی ۔