نرمل میں ڈائرکٹر پنچ شیل کالج ایم اے شکورکو تہنیت کی پیشکشی

نرمل /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مثالی فلاحی خدمات کے ذریعہ اپنی ایک منفرد شناخت رکھنے والی شخصیت جناب ایم اے شکور ڈائرکٹر پنچشیل بی ایڈ اینڈ ڈی ایڈ کالجس جو ایک حادثہ کے بعد کافی علیل ہوگئے تھے ۔ جن کیلئے مساجد میں دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ اللہ کے فضل و کرم سے اب مکمل صحتیاب ہوگئے ۔ تاہم واکر کے ذریعہ چل رہے ہیں ۔ نمائندہ سیاست جلیل ازہر نے این کی صحتیابی کی خوشی میں مقامی دفتر سیاست پر ان کو تہنیت پیش کی ۔ ساتھ ہی نرمل SBH کے چیف منیجر مسٹر اوبل ریڈی جنہیں اسسٹنٹ جنرل منیجر SBH کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔ انہیں بھی شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ایم اے شکور اوبل ریڈی اسسٹنٹ جنرل منیجر مسٹر ٹی منوہر ریڈی سب ڈیویژنل پولیس آفیسر نرمل مسٹر جیون ریڈی سرکل انسپکٹر نرمل مسٹر محمد ظہیرالدین موٹر وہیکل انسپکٹر نئے چیف منیجر SBH مسٹر ایم پردھان مسٹر آصف الدین کنٹراکٹر محمد مسعود علی این آر آئی کے علاوہ فیلڈ آفیسر SBH مسٹر منیش مسٹر ایم اے ارشد کرسپانڈنٹ بی ایڈ کالج بھی موجود تھے ۔