نرمل میں مسلم خاتون کی خودکشی

نرمل ۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محلہ سرد محل میں ایک مسلم خاتون نے خودکشی کرلی۔ نسیم بیگم (35 سالہ) محلہ سرد محل میں اپنے ہی گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سرکل انسپکٹر نرمل مسٹر جان دیواکر کی اطلاع کے بموجب نسیم بیگم کے اس انتہائی اقدام کی اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر محلہ سرد محل میں پہونچے۔ بتایا جاتا ہے کہ نسیم بیگم کی خودکشی گھریلو حالات اور مالی پریشانیوں کا سبب ہوسکتی ہے۔ اس لئے کہ ان کے شوہر چار ماہ قبل سے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ نسیم بیگم کی نعش آج بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کی گئی۔ خودکشی کے سبب کا پتہ چلانے سرکل انسپکٹر جان دیواکر کی نگرانی میں تحقیقات جاری ہیں۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ پہلی لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شوہر آج رات نرمل پہنچ جائیں گے۔ کل تدفین عمل میں آنے کا امکان ہے۔