کانگریس، ٹی آر ایس اور بی جے پی میں اصل مقابلہ
نرمل /12 اپریل ( جلیل ازہر کی رپورٹ ) حلقہ لوک سبھا عادل آباد جہاں پرچہ نامزدگی کے بعد اصل مقابلہ کانگریس اور ٹی آر ایس کے درمیان تھا تاہم آئے دن سے دو دن قبل یہ مقابلہ سہ رخی ہوگیا ۔ رائے دہندوں میں اچانک انقلابی تبدیلی دیکھی گئی ۔ لوک سبھا عادل آباد کے تحت جملہ 7 اسمبلی حلقہ جات ہیں جن میں سرپور ، کاغذنگر ، جہاں پولنگ کا فیصد 69.52 فیصد رہا ۔ آصف آباد 74.01 فیصد رہا ۔ خانہ پور 71.16 فیصد رہا ۔ عادل آباد 70.33 فیصد رہا ۔ یوتھ 76.09 فیصد رہا ۔ نرمل 66.93 رہا ۔ مدہول 73.06 فیصد رہا جبکہ مجموعی پولنگ کا فیصد 71.45 فیصد رہا ۔ کانگریس سے سابق ایم پی مسٹر رمیش راتھوڑ ، ٹی آر ایس سے موجودہ رکن پارلیمنٹ جی ناگیش بھاریہ جنتا پارٹی سے ایس باپو راؤ کے درمیان سخت مقابلہ رہا ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں تینوں جماعتوں میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھا گیا جبکہ گرمی کی شدت کے باوجود رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ حلقہ لوک سبھا عادل آباد میں رائے دہندوں کی جملہ تعداد 1488353 ہے جبکہ 1063439 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس میں مرد رائے دہندوں کی تعداد جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ 522969 اور خاتون رائے دہندوں کی تعداد 539862 ہے ۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ تین جماعتوں کے قائدین بھی اپنی کامیابی کو لیکر مطمین ہے تاہم امیدواروں کا مقدر ای وی ایم مشینوں میں قید ہے ۔ اب عوام کو نتائج کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے ۔ حلقہ اسمبلی نرمل کا پولنگ فیصد 80 فیصد تھا جبکہ لوک سبھا انتخابات میں حلقہ اسمبلی نرمل کی رائے دہی کا فیصد گھنٹ کر 66.93 فیصد ہوگیا ۔