یلاریڈی ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل بھارت ابھیان اسکیم کے تحت مواضعات میں گھر گھر بیت الخلاؤں کا قیام عمل میں لایا جانا ہے لیکن یہ اسکیم ضلع بھر میں کامل طریقہ سے کامیاب ہوتے نہیں دکھائی دے رہی ہے ۔ منڈل یلاریڈی میں 2703 بیت الخلاؤں میں صرف 744 میں مکمل کئے گئے، منڈل لنگم پیٹ میں 3446 تعمیر کیا جانا ہے ۔ تو صرف ابتک 724 تعمیر کئے گئے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 2491 تعمیر ہونا ہے تو صرف 878 ہی مکمل کئے گئے ۔ منڈل گندھاری میں 3931 کا قیام عمل میں لانا ہے تو صرف 483 میں تعمیر کئے گئے ۔ منڈل تاڑوائی پر 3895 ، بیت الخلائیں بنائے جاتا ہے تو صرف 6.9 ہی بنائے گئے ۔ اور منڈل سدا شیونگر میں 3628 بیت الخلائیں تعمیر کروانا ہے تو اس میں صرف ابتک 638 ہی مکمل کئے گئے ۔ اسی طرح ضلع بھر میں نرمل بھارت ابھیان اسکیم دم توڑ رہی ہے ۔ جس کو ذمہ داران صد فیصد کامیاب کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنا ضروری ہے ۔