نئی دہلی ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریسلر نرسنگ یادو نے ناڈا کی کلین چٹ ملنے کے ایک روز بعد آج وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی، جنھوں نے انھیں تاکید کی کہ کسی دباؤ کے بغیر آگے بڑھتے ہوئے اولمپکس میں ملک کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں ریسلر سے ملاقات میں کہا کہ اُن سے ناانصافی نہیں کی جائے گی۔
اینڈرسن کی بولنگ اسپیڈ پر
بڑھتی عمر نے بریک لگا دی
لندن ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بڑھتی عمر نے بولنگ اسپیڈ کم کر دی، یہ جیمز اینڈرسن کا اعتراف ہے۔ انگلش بولر کہتے ہیں کہ ایجبسٹن ٹسٹ میں اپنی سوئنگ بولنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو نشانہ بناؤں گا۔ 34 سالہ اینڈرسن کو اپنی رفتار کم ہونے کا غم ستانے لگا ، وہ مانتے ہیں کہ بڑھتی عمر سے بولنگ میں پہلے جیسی تیزی نہیں رہی۔ تاہم انگلش بولر پاکستان کے خلاف سوئنگ کا جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ایجبسٹن ٹسٹ میں گیند پر کنٹرول کا عمدہ مظاہرہ کروں گا۔ ایک کے بعد ایک انجریز سے بھی اینڈرسن پریشان ہوئے ہیں لیکن کھیل اور انگلینڈ کو جتوانے کی بھوک بڑھنے پر انگلش پیسر کو خوشی ہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن ریکارڈ 458 ٹسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔