محبوب نگر ۔ 12 ؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاتماگاندھی ضمانت روزگار اسکیم میں نرسری کی دیکھ بھال میں لاپرواہی کی پاداش میں ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے 9 ملازمین کو مطلع کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام گرام پنچایتوں میں کم از کم ایک نرسری کے قیام کی حکومت نے ہدایت دی تھی ۔ پودوں کی نگہداشت میں غفلت برتنے پر قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ اس ضمن میں ضلع پلانٹیشن آفیسر وینکٹ ریڈی کے ساتھ ساتھ نواب پیٹھ اے پی او لتا ‘ جڑچرلہ اے پی او جیوتی مڈجل منڈل کے تین ‘ دیورکدرہ ‘ گنڈیڈ ‘ ہنواڑہ کے ایک ایک ملازم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے 345 گرام پنچایتوں میں نرسریز موجود ہیں جس میں 2.2 کروڑ پودوں کی شجرکاری کی گئی ۔ جن کے آخری یا جولائی کے پہلے ہفتہ میں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت گھر گھر پودے پہونچانا ہے لیکن ملازمین کی لاپرواہی سے یہ کام متاثر ہو رہا ہے ۔ کیونکہ پودے مرجھاگئے ہیں ۔ انہوں نے ملازمین کو متنبہ کیا ۔