نرسری کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے دھرما ریڈی علاقہ شیوار میں موجود ضامن روزگاراسکیم نرسری کا ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو ‘ تحصیلدارمسٹر شیوار راجیا نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ان عہدیداروں نے نرسری میں افزائش کئے جارہے پودوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ نرسری میں 50ہزار پودے افزائش کرنا تھا جس میں 25ہزار پودے افزائش کئے جارہے ہیں ‘ جس میں 11ہزار پودے ساگوان اور چھ ہزار مختلف پودے نرسری میں تیار کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ضامن روزگار اسکیم ٹکنیکل اسسٹنٹ مسٹر رمیش اور فیلڈ اسٹیشن مسٹر سرینواس موجود تھے ۔