نرسا پور ۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلسہ سیرت النبی ؐ کا بروز جمعرات 23جنوری بعد نماز مغرب قاضی محلہ نرساپور میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ نوجوانان نرسا پور کی جانب سے منعقد کئے جارہے اس عظیم الشان جلسہ کو مہمان مقررین جناب محمد فصیح الدین ندوی نائب صدر صفا بیت المال، جناب مجیب الدین قاسمی خطیب مدینہ مسجد بنجارہ ہلز، مفتی نثار احمد قاسمی ندوی خطیب مسجد افسر جنگ سیف آباد، مولانا عظیم الدین حسامی صدر مدرس مصباح العلوم حیدرآباد مخاطب کریں گے۔ حافظ شیخ منیر ( مفتی ) کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ حافظ و قاری محمد فاروق نعت پیش کریں گے۔ جلسہ کی نظامت جناب محمد قطب الدین المعروف بڑے حافظ صاحب صدر مدرس مدرسہ مفتاح العلوم نرسا پور کریں گے۔ قاضی محمد معز و دیگر نے مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
نظام آباد ضلع کانگریس کا اجلاس
نظام آباد۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ23جنوری کو ضلع کانگریس کے اراکین عاملہ کا اجلاس 11بجے دن زیر صدارت منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقاریبات کے انعقاد کے پروگرام کو قطعیت دی جائے گی۔26جنوری کو صبح 7:30 بجے پرچم کشائی کی جائے گی اور 30جنوری کو 11بجے دن مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔
ضلع ویجلنس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
نظام آباد:22؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا نے بتایا کہ ضلع ویجنلس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس 24؍ جنوری کے روز پرگتی بھون میں صبح 10 بجے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس اجلاس میں ویجلنس مانیٹرنگ کمیٹی کے صدر رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھوگوڑ یاشکی صدارت کریں گے۔ لہذا تمام اراکین وقت مقررہ پر شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔