نرساپور ۔ /5 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرساپور حلقہ کو ضلع میدک میں شامل کرنے اور ریونیو ڈیویژن تشکیل دینے کے اعلان پر نرساپور میں جشن منایا گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر محترمہ پدمادیندر ریڈی آج چیف منسٹر کا پیغام لیکر نرساپور پہنچی اور عوام و قائدین کو مبارکباد پیش کی ۔ نرساپور کو ریونیو ڈیویژن تشکیل دینے پر مقامی رکن اسمبلی نے زبردست ریالی منظم کی ۔ نرساپور میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کا بھی اختتام ہوگیا چونکہ نرساپور کو ضلع سنگاریڈی میں شامل کیا تھا جس کے بعد سے نرساپور کی عوام نے نرساپور کو ریونیو ڈیویژن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کیا تھا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے ریونیو ڈیویژن نرساپور کے خدوخال بناتے ہوئے کہا کہ نرساپور ریونیو ڈیویژن میں نرساپور ، کلچارم ، کوڑپلی ، شیوام پیٹ ، ایلدورتی موجود ہیں ۔ جبکہ گمڈولہ اور تہنورہ منڈل کو بھی ریونیو ڈیویژن میں شامل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر مسٹر حبیب خاں ، محمد منصور ، محمد علی خسرو ، اشوک گوڑہ ، سرینواس گوڑ ، محمد حامد و دیگر موجود تھے ۔