سنگاریڈی 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور کی اطلاع کے بموجب 4 جنوری بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا ظہر بمقام احاطہ مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور میں 33 واں جلسہ رحمۃ اللعالمین ﷺ برائے خواتین زیرصدارت محترمہ ذکیہ راحت جامعہ عائشہ نسواں مادنا پیٹ حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس میں عالمات و طالبات کے خطابات ہوں گے۔ صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ ہذا علی احمد سیٹھ اور معتمد مدرسہ محمد عظیم نے نرساپور اور اطراف و اکناف کے مواضعات کی خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں جلسہ میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ۔