ندیوں کے تحفظ کیلئے مہم ’سیاست‘ اور کووا کے زیر اہتمام کل خصوصی سیشن

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( این ایس ایس ) ندیوں کے تحفظ کے مقصد سے ایشا فاؤنڈیشن نے ملک گیر سطح پر بیداری مہم شروع کی ہے۔ مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر ہرش وردھن نے 3 ستمبر کو اس ریالی کا افتتاح کیا۔ یہ ریالی 14 ستمبر کو حیدرآباد پہنچ رہی ہے۔ اس ضمن میں روز نامہ ’سیاست‘ اور کووا کی جانب سے 15 ستمبر کو 10بجے صبح تا 11:30 بجے دن آشیانہ بنکویٹ اینڈ کانفرنس روبرو تاج کرشنا، بنجارہ ہلز پر خصوصی سیشن منعقد کیا جارہا ہے۔ یوگی اور سماجی کارکن سدھ گرو جگی واسودیو ہندوستان میں ندیوں کے تحفظ پر خطاب کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ عالم دین مفتی صادق محی الدین فہیم ’ اسلام میں پانی کی اہمیت ‘ پر مخاطب کریں گے۔
٭٭ندیوں کے تحفظ پرملک گیر ریالی 14 ستمبر کو حیدرآباد پہنچے گی اور گچی باؤلی اسٹیڈیم پر6 بجے شام تا 9 بجے شب خصوصی پروگرام منعقد ہوگا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، وزیر آبپاشی ہریش راؤ اس ریالی میں شریک ہوں گے۔