نجیب جنگ کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے دہلی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک دن قبل ہی سپریم کورٹ دہلی میں صدر راج جاری رکھنے پر تنقید کرچکی ہے۔ ذرائع کے بموجب لیفٹننٹ گورنر نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں کو طلب کرکے دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے مواقع تلاش کریں گے جہاں 17 فروری سے عام آدمی پارٹی کے مستعفی ہوجانے کے بعد سے صدر راج نافذ ہے۔ مرکز نے کل سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے لیفٹننٹ گورنر کی تجویز کہ بی جے پی کو حکومت تشکیل دینے کے لئے کہا جائے گا، قبول کرلی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے لیفٹننٹ گورنر کی ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔