نتیش کے این ڈی اے سے ترک تعلق کی اُمید

پٹنہ۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈا ٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ انہیں امکان نظر آتا ہے کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار اب بھی اپنا موقف برعکس کرتے ہوئے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے لوک سبھا انتخابات سے قبل ترک تعلق کرسکتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ نتیش کمار جو جے ڈی یو کے صدر ہیں اور این ڈی اے میں شامل ہیں، اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے اور وہ وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں آئندہ انتخابات سے قبل کمی کے پیش نظر ان کی زیرقیادت مخلوط اتحاد این ڈی اے سے ترک تعلق کریں گے۔