نئی دہلی۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو اپوزیشن کے وزارتِ عظمیٰ امیدوار کی حیثیت سے پیش کرنے نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ کی تجویز کو نظرانداز کردیا اور کہا کہ لوک سبھا انتخابات کافی دُور ہیں۔ پارٹی کے سینئر ترجمان اجئے ماکن نے میڈیا کو بتایا کہ جہاں تک آئندہ وزارت عظمیٰ امیدوار کا تعلق ہے ، فی الحال کوئی بھی تبصرہ قبل از وقت ہوگا۔