نتیش کمار کے ساتھ لالوپرساد نے اپنی سالگرہ منائی

پٹنہ ۔11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ آر جے ڈی صدر لالو پرساد نے آج اپنی 68ویں سالگرہ منائی اور عہد کیا کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ’’گھر واپسی ‘‘ کا انتظام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بہار اسمبلی انتخابات ایک ’’دنگل‘‘ ہیں۔ پورا ملک گہری دلچسپی سے ان کا انتظار کررہا ہے ‘ ان کی خواہش ہے کہ ان انتخابات میں بی جے پی کی ’’گھر واپسی ‘‘ ہوجائے ۔ ان کا واضح اشارہ 1984ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو صرف دو نشستیں حاصل ہونے کی طرف تھا ۔