نتیش کمار کی شیوسینا ارکان پارلیمنٹ کی مذمت ، کارروائی کا مطالبہ

پٹنہ ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار نے آج شیوسینا ارکان پارلیمان کی جانب سے مسلم روزہ دار کو کھانے پر مجبور کرنے کی حرکت کو دیگر فرقوں کے مذہبی عقائد پر حملہ قرار دیا۔ ایک پریس کانفرنس میں اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دستور ہند کی روح پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے اس کارستانی میں ملوث تمام ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جے ڈی یو، آر جے ڈی میں بہار کے ضمنی اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو، بی جے پی کی مخالف ہے، اس لئے دونوں پارٹیوں میں اتحاد فطری ہے۔