نتیش کمار کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کی مبارکباد

پٹنہ ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ نتیش کمار نے وزیر اعظم سے مبارکباد پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ ارکان اسمبلی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر پریم کمار اور سینئیر بی جے پی رکن نندکشور یادو کے علاوہ حکمران اتحاد کے ارکان نے بھی چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی ہونے کے بعد ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر کے چیمبر پہنچ کر مبارکباد دی ۔ نتیش کمار ضلع نلندہ کے موضع کلیان بیگھہ میں یکم مارچ 1951 کو پیدا ہوئے اور ان کے والد کوی رام لکھن ایک مجاہد آزادی تھے ۔۔

عام آدمی اور ماہرین معاشیات مربوط : جاودیکر
نئی دہلی ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معاشی ماہرین اور عوام کو مرکزی بجٹ میں مربوط کردیا گیا ہے اور اپوزیشن پارٹیاں اس پر تنقید کررہی ہیں۔ جاودیکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا نقطہ نظر یہ ہیکہ مستحکم انفراسٹرکچر سے ملک میں دولت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ارون جیٹلی نے ان کے اس اصول پر عمل کرتے ہوئے ہی مرکزی بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے حکومت کی سب کا ساتھ اور سب کا وکاس سے وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔