مودی کابینہ میں تناسب کے مطابق نمائندگی پر جے ڈی (یو) کا اصرار
پٹنہ ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مودی کابینہ جے ڈی (یو) کو ایک نشست دینے کی تجویز پر آمادہ کروانے کی بارہا مرتبہ کوشش کی لیکن بہار کے چیف منسٹر نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اپنی پارٹی کیلئے ’’تناسب کے مطابق‘‘ نمائندگی پر اصرار کیا۔ نتیش کمار جو مودی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد قومی دارالحکومت سے جمعہ کو یہاں واپس پہنچے ہیں تاہم کہا کہ اس مسئلہ پر محاذ میں شامل حلیفوں میں کوئی بے چینی نہیں ہے چونکہ وزارت میں جے ڈی (یو) کا وجود محض سلامتی اور برائے نام ہوسکتا تھا چنانچہ وزارت میں شمولیت کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔