پٹنہ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا یافتہ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ پیٹھ میں چھرا گھوپنے والے جنتا دل متحد (جے ڈی یو) کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی کو اس بار کے انتخابات میں عوام مزہ چکھائے گئی۔ مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے کہا‘‘نتیش بھول گئے کہ بابو جگ جیون رام نے کہا تھا‘‘لوگ پیٹ کی مار تو بر داشت کر سکتے ہیں لیکن پیٹھ کی مار کا جواب دیتے ہیں۔ تم نے عوام کی پیٹھ میں جو وار کیا اس کا عوام مزہ چکھائے گی’’۔قابل ذکر ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں مسٹر یادو جھارکھنڈ کی رانچی جیل میں بند ہیں۔