نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور بی جے پی کے دیگر سیاسی حریف ریاست بہار کو جہاں عنقریب انتخابات مقرر ہیں، فرقہ پرست سیاست کی جانب ڈھکیل رہے ہیں حالانکہ وہاں کے عوام ترقی چاہتے ہیں۔ نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی قائد سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ چیف منسٹر کو خوداحتسابی کرنی چاہئے کہ انتخابی سروے میں ان کی مقبولیت انحطاط پذیر کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود بلکہ اقتدار کی ہوس رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چند حریف اپنی پوری طاقت بہار کو فرقہ پرست بنانے کیلئے لگا رہے ہیں۔ چند واقعات بہار سے باہر بھی پیش آ چکے ہیں۔