نئی دہلی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے اُن کی انسداد کرپشن کوششوں کو مدد دیتے ہوئے پانچ ملازمین پولیس شہر کے اینٹی کرپشن بیورو میں تعینات کرنے پر چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت کی اُن کی کوششوں کی تائید کرے گی۔ کجریوال نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ہم نتیش کمار کے شکرگذار ہیں کیونکہ انہوں نے حکومت دہلی کی کرپشن مخالف کوششوں کی تائید کی ہے ۔ ہم دیگر چند ریاستی حکومتوں سے بھی ربط رکھے ہوئے ہیں۔
چیف منسٹر کے جلوس سے اٹالی جھڑپ مربوط :عاپ
نئی دہلی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا کہ ہریانہ کے دیہات اٹالی میں جب ایک جلوس چیف منسٹر منوہر لعل کٹہر کے جلسہ گاہ کی طرف جارہا تھا جہاں وہ خطاب کررہے تھے تو کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ عام آدمی پارٹی نے الزام عائد کیا کہ ان دو واقعات میں ربط ہے ۔ 18 مئی کو مونا دیہات کے قریب ایک جلوس نکالا گیا تھا جہاں چیف منسٹر منوہر لعل کٹہر ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔چھ دن بعد 25 مئی کو ایک اجلاس کے دوران دو ہزار افراد کے ہجوم نے مخصوص طبقہ کے مکانوں پر حملے کئے ۔ یہ ہجوم بیرونی افراد پر مشتمل تھا ۔ ایک انکشاف حقائق کمیٹی کی رپورٹ کے بموجب جسے پارٹی نے آج برسر عام پیش کیا گیا کہا گیا ہے کہ چار رکنی انکشاف حقائق ٹیم پارٹی کے عباس چنڈیلا اور فیروز خان پر مشتمل تھی ۔ پارٹی نے کہا کہ یہ رپورٹ قومی انسانی حقوق کمیشن کو پیش کی جائے گی ۔ اپنی ابتدائی رپورٹ میں ٹیم نے بی جے پی زیر قیادت ہریانہ حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متاثرہ کے حالت زار کے بارے میں ’’بے حسی ‘‘ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پارٹی کے بموجب اس کی وجہ سے یہ لوگ اپنے گھروں سے فرار ہونے اور راتیں خیموں میں بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جھڑپ میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔