نتیش کمار ایمس میں شریک

نئی دہلی 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر نتیش کمار کو طبی معائنوں کے لئے آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں شریک کردیا گیا۔ ذرائع نے کہاکہ 67 سالہ کمار کو تقریباً 8.30 بجے صبح ایمس کے ایک خانگی وارڈ میں شریک کیا گیا۔ ان ذرائع نے مزید کہاکہ چیف منسٹر کو بخار کے علاوہ آنکھوں میں تکلیف اور گھٹنوں میں درد کی شکایات پر دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ ان کے اصل عارضہ اور اس کی تشخیص کا ہنوز علم نہ ہوسکا ہے۔