گیا ( بہار ) 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے آج نتیش کمار حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ان کے راج میں مظفر نگر شیلٹر ہوم میں شرمناک اسکینڈل پیش آیا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹراس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن تیجسوی نے نتیش حکومت کے خلاف 100 کیلومیٹر طویل سائیکل یاترا شروع کی جس کا نعرہ این ڈی اے ہٹاؤ ۔ بیٹی بچاؤ ہے ۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اس اسکینڈل کے خاطیوں کو سزا دینے کی بجائے بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔