جے ڈی یو کی قیادت میں بہار ترقی کی جانب رواں دواں :آرسی پی سنگھ
سمستی پور ۔31 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل یونائٹیڈ کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ آر سی پی سنگھ نے جے ڈی یو ممبران سے نتیش حکومت کی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کی۔ مسٹر سنگھ نے آج سمستی پور میں جے ڈی یو روڈ شو کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی کی قیادت میں بہار ترقی کی جانب رواں دواں ہے ۔ انہوں کہا کہ نتیش حکومت انصاف کے ساتھ سبھی طبقات کی ترقی کیلئے پابند عہد ہے ۔ قومی جنرل سکریٹری نے تنظیم کی مضبوطی کے لئے حکومت کے فلاحی منصوبوں اور پارٹی کے فیصلوں کو عوام تک پنچانے کی اپیل کی ۔ روڈ شو پروگرام میں بہار تعمیرات عامہ کے وزیر مہیشور ہزاری ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رام ناتھ ٹھاکر، جے ڈی یو کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر رام لکھن مہتو ، جے ڈی یو کے سابق ریاستی نائب صدر پروفیسر شاہد احمد ، جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر پروفیسر یونس حکیم ، ایم ایل اے ودیا ساگر نشاد، اشوک کمار ، راج کمار رائے ، رام بالک سنگھ ، سابق ممبر پارلیمنٹ اشو میگھ دیوی ، اور جے ڈی یو انتہائی پسماندہ سیل کے ضلع صدر دلیپ کمار ساہ سمیت دیگر لیڈران شامل تھے ۔