پٹنہ یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بہارکے سابق نائب وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش کمار کی ضمیر کی آواز پر مہاگٹھ بندھن سرکار کے وزیر اعلی عہدہ سے استعفی دینے پر طنز کرتے ہوے آج کہا کہ ان کے ضمیر کا بینڈ بجا ہوا ہے ۔ یادو نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ” ضمیر کا بینڈ بجا ہوا ہے ، جسم کا بھی اور آواز کا بھی۔”سال 2019میں ہونے والے لوک سبھاا لیکشن میں نریندر مودی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہونے کے وزیر اعلی کے بیان پر تیجسوی نے وزیر اعظم نریندر مویدی کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ‘عزت مآب وزیر اعظم مودی جی کو دلی مبارک باد، بھکتوں کی تعداد میں ایک اور نتمستک پرم ششیہ کی انٹری۔”مہاگٹھ بندھن سے الگ ہونے کے بعد سے سابق نائب وزیر اعلی یادو وزیر اعلی نتیش کمار پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔