نتیش اور لالو کی راست بات چیت

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج نشستوں کی تقسیم پر اختلافات کی یکسوئی اور مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل چیف منسٹر امیدوار کو قطعیت دینے کے سلسلے میں راست مذاکرات کئے ۔جنتاپریوار پارٹیوں کا انضمام شروع ہونے کے بعد دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات تھی ۔