نتھورام گوڈسے کو بھی بھارت رتن سے نوازا جائے

کانپور ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندو تنظیم کے اس مطالبہ پر کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڑسے کا مندر تعمیر کیا جائے، تیکھا تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے کہا کہ اس طرح کے منادر ہر ایک ریاست میں تعمیر کئے جانے چاہئے ۔ مسٹر اعظم خاں جو کہ یہاں اپنے ایک دوست کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہیں، کہا کہ نتھو رام گوڈسے کا مندر کسی ایک مقام تک محدود نہ کیا جائے بلکہ ملک کے ہر ایک ضلع میں تعمیر کیا جائے اور جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ گوڈسے کا مندر نہ صرف مسجد توڑ کر بنایا جائے بلکہ تاج محل کے مقام پر بھی ان کا مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کی اجازت دیدی جائے اور کسی کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے جبکہ گوڈسے کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا جائے ۔ واضح ایک حال میں ہی اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے کارکنوں نے میرٹھ میں نتھورام گوڈسے کے نام وقف کرنے کیلئے ایک مندر کی تعمیر کی تقریب سنگ بنیاد (بھومی پوجا) منعقد کی تھی

جس پر ضلع انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ مسٹر اعظم خان نے قبل ازیں یہ الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی نے تاج محل مسمار کرنے کیلئے ایک سازش تیار کی ہے جس طرح ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کردیا گیا تھا ۔ تبدیلی مذہب کے تنازعہ پر وزیر شہری ترقیات نے کہا کہ بی جے پی ارکان کو سب سے پہلے مختار عباس نقوی اور شاہنواز حسین کی گھر واپسی کریں جس کے بعد دوسروں کی تبدیلی مذہب کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیں اگر کسی نے جرات کی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مختلف مسائل پر گورنر اترپردیش رام نائیک متنازعہ تبصروں پر انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ایک دستور میں ہے اور انہیں اسطرح کے بیانات نہیں دینا چاہئے ۔