عمان ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو، شاہ عبداللہ دوم سے پیر کو شاذونادر کی جانے والی ملاقات کے سلسلہ میں اردن پہنچے۔ سال 2014ء کے بعد اردن کا پہلا دورہ ہے۔ شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی اور فلسطینی چپقلش کو دو ریاستی فارمولہ کے تحت سلجھانے پر زور دیا اور ریاست فلسطین کو بھی قائم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کی خواہش کی۔ ریاست فلسطین کو جون 1967ء کے تحت قائم کرنے اور یروشلم بطور دارالحکومت بنانے اسرائیل پر زور دیا تاکہ دونوں ملکوں میں امن و امان قائم ہوسکے۔ یاد رہیکہ فلسطینی یروشلم کو مملکت فلسطین کا مستقبل کا دارالحکومت متصور کرتے ہیں جبکہ ظالم اسرائیل اس حقیقت کو ماننے سے برملا اور واضح انکار کرتا ہے۔ اسرائیل اور اردن نے 46 سال قبل ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے جس کے تحت مملکت کے تاریخی کردار پر یروشلم میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی نگرانی کو شرف قبولیت عطا کی گئی تھی۔