ناگپور۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ہائی ویز اور جہاز رانی نتن گڈکری نے آج اس امکان کو مسترد کردیا کہ وہ مہاراشٹرا کی سیاست میںو اپس نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر دیہی ترقی گوپی ناتھ منڈے کی اچانک موت کے باعث مہاراشٹرا کی سیاست میں ان کی واپسی کے امکان پر یہ کہا کہ اب وہ ریاستی سیاست میں واپس ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ ناگپور سے تعلق رکھنے والے گڈکری نے کہا کہ ابتداء میں مجھے دہلی کی مرکزی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور اب دہلی چھوڑنے میں دلچسپی نہیں ہے ۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا وہ ریاستی سیاست میں واپس ہوں گے اور اکٹوبر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میںحصہ لیں گے ۔ گوپی ناتھ منڈے بی جے پی مہاراشٹرا کے قدآور سیاستداں تھے ۔ ان کی محنت کی وجہ سے ہی حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو متاثرکن کامیابی ملی تھی ۔