نتن اور مھیکا ایشیائی جونیئر چمپینس

پونے۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑیوں میں نتن کمار سنہا اور مھیکا یادو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں اپنے فائنل میچ جیتتے ہوئے مہاراشٹر لان ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد ایشیائی جونیئر ٹینس چمپئن شپ میں بالترتیب لڑکوں اور لڑکیوں کے زمرے کے خطاب جیت لیے ۔شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ میں نتن نے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ سدھانت بتیا کو شکست دی تھی جبکہ خطابی مقابلے میں انہوں نے ملیشیا کے کرسٹین چن کوسخت جدوجہد میں 6۔4، 4۔6، 6۔2 سے شکست دی۔لڑکیوں کے کلاس میں مھیکا نے بھی بہترین تال جاری رکھتے ہوئے فائنل میں ٹاپ سیڈ مہک جین کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3، 6۔3 سے شکست دی۔مھیکا نے فائنل میں مہک کو کوئی موقع نہیں دیا اور شاندار انداز میں اس میچ کو نمٹاتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔
تھرنگا دو میچوں کیلئے معطل
لندن۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہار برداشت کرنے والی سری لنکا کی ٹیم کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ اس میچ میں قائم مقام کپتان اپل تھرنگا کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے آئی سی سی نے ان پر دو میچوں کی پابندی لگا دی ہے ۔باقاعدہ کپتان انجیلو میتھیوز کی جگہ تھرنگا ٹیم کی کمان سنبھال رہے تھے۔