نبی ؐ رحمت کی اطاعت میں ہی ہماری کامیابی

کریم نگر /28 جنوری ( فیاکس ) جماعت اسلامی ہند محلہ مکرم پورہ علاقہ جعفری و مکرم پورہ ضلع کریم نگر کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ 27 جنوری بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام گلشن اقبال کامپلکس میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت جناب محمد عبدالفتاح لطیفی ناظم زون محلہ مکرم پورہ نے کی اور مہمان مقرر جناب محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ناظم علاقہ وسطی تلنگانہ تھے ۔ پروگرام کا آغاز برادر محمد عبدالقوی ممبر ایس آئی او کی تلاوت کلام پاک و ترجمانی سے ہوا ۔ افتتاحی کلمات جناب محمد ذاکر عثمانی ناظم علاقہ جعفری و مکرم نے پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ کی محبت اور اطاعت میں ہماری کامیابی ہے ۔ یہ سیرت کا جلسہ محض اللہ کی رضا کیلئے رکھا گیا ہے ۔ نبی ﷺ کی سیرت ہم سب کیلئے معلوم کرنا لازمی ہے اور اللہ کے رسول ﷺ کی سیرت سے وابستہ ہونے کیلئے ہم سب کو قرآن سے تعلق رکھنا ضروری ہے ۔ اس کے بعد جناب محمد عبدالرقیب حامد لطیفی نے کہا کہ اس امت کا عروج و زوال قرآن و سنت کو اختیار کرنے اور نہ کرنے میں ہے ۔

اس امت کے اکثر مقررین جو مقصد بتانا ہے اسے بتانے سے گریز کر رہے ہیں ۔ آپ ﷺ کی پوری زندگی ہمہ گیر دعوت تھی ۔ ہر دعوت کا پہلو ہوتا چاہے عبادت و عیادت ہو مہمان نوازی ہو یا کوئی اور شعبہ بغیر دعوت کے سیرت کو نہیں بیاں کیا جاسکتا ۔ سیرت ایک ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں اور آپ ﷺ کی ساری زندگی دعوت کے پہلو سے مرکوز تھی اور آپ ﷺ نے اپنے 23 سال میں ایک انقلاب رونما کیا ۔ اس کے بعد صدارتی تقریر جناب محمد عبدالفتاح لطیفی ناظم زون محلہ مکرم پورہ نے کہا کہ ہمیں اللہ نے یہ جلسہ منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ہے ۔ حضور ﷺ کی سیرت کے جس پہلو سے بھی بات کی جائے وہ تشنہ ہی رہ جائے گی ۔ سیرت سے محدود تعلق ہوتو اس کا مطالعہ بھی محدود ہوتا ہے اور سیرت کو ہمیں جانے اور ساہی ساہی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے چاہئے ۔ اس کیلئے ہمیں درس قرآن اور درس حدیث کا انتظام کرنا چاہئے اور ہم سب مل کر قرآن و حدیث پر چلنا چاہئے ۔ آخر میں ناظم علاقہ جعفری و مکرم کی شکریہ پر ہوا ۔