ناگی ریڈی پیٹ ZPTC تنقیح میں مصروف

یلاریڈی /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا منڈل کے مختلف اسکولس ، سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ اس موقع پر انہیں مسائل دیکھ کر برہم ہوتے دیکھا گیا ۔ انہوں نے منڈل کستوربار اسکولس کی تنقیح کی قومی ترانہ کے وقت صرف دو ہی مدرس موجود ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور منڈل MEO مسٹر گوردھن ریڈی اس کی شکایت کی ۔ ZPTC مسٹر نارائنا نے پرائمری ہیلت سنٹر کی تنقیح کی ۔ جہاں صرف اسٹاف نرس اور فارماسسٹ ہی موجود ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ دواخانہ پر ڈاکٹر خدمات کیلئے حاضر نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ علاج کیلئے PAL کو رجوع ہونے والے افراد ڈاکٹر کا طویل انتظار کرتے بیٹھے رہے جو کسی تعجب سے کم نہیں ۔ انہوں نے منڈل کے بنجر تانڈا پر موجود اپر پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور تنقیح کی ۔ جہاں طلباء کا کمزور تعلیمی مظاہرہ پر تشویش کا اظہار کیا اور صدر مدرس کو طلباء کے اسی علمی مظاہرہ پر سوال کیا ۔ طلباء کو بہترین تعلیم دینے کا مشورہ دیا ۔ اس طرح منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ZPTC مسٹر کاشی نارائنا نے اپنے دورہ کے دوران تنقیحات کرتے ہوئے عہدیداروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور ہر جگہ ملازمین نے انہیں مایوس ہی کیا ۔