یلاریڈی ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماسن پلی علاقہ میں جمعہ کی رات مقامی سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور نے شب بسری کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مقام کے لوگوں کے ساتھ مقامی گرام پنچایت آفس پر اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر عوام کو مشورے دیتے ہوئے مزید کہا کہ موضع میں آکر کو مشتبہ افراد نظر آئیں تو فوری پولیس کو اطلاع دینے کو کہا اور عوام کو مل جل کر رہنے کوئی جھگڑا دشمنی نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ فون میں آئے دن آرہے فریبی کالس سے چوکنا رہنے کو کہا ۔ فون کالس کے دھوکہ میں آکر نقصان نہ اٹھائیں کیوں کہ فریبی بھولی بھالی عوام کو انعامات کا لالچ دیتے ہوئے فون پر اطلاع دے کر انہیں ٹھگ رہے ہیں ۔ موضع میں غیر سماجی کام بھی اگر کرتے ہوئے کوئی نظر آئے تو پولیس کو اطلاع کرنے کا مشورہ دیا ۔ نوجوانوں کو بے راہ روی سے دور رہنے اور بہترین عادتوں کا مالک بننے کا مشورہ دیا ۔ غلط راہ پر بھٹک کر اپنا مستقبل تباہ نہ کرنے کو کہا ۔ بعد ازاں عوام کے ساتھ مل کر گرام پنچایت آفس پر شب بسری کی ۔ اس موقع پر سابق سرپنچ وٹھل ، ٹی آر ایس قائد ستیم ، وینکٹ رام ریڈی ، سنجیو ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔۔