ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور میں حالات کشیدہ

عوام میں خوف و ہراس ، ٹی آر ایس اور کانگریس قائدین پر مقدمات درج

یلاریڈی /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے علاقہ تانڈور میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم کے دوران پیش آئے کشیدگی پر مقامی دلتوں کی شکایت پر دونوں گروپوں کے خلاف اٹراسٹی مقدمات درج کئے گئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر گوریندر گوڑ کی تفصیلات کے مطابق کانگریس قائدین سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ کے ساتھ 36 افراد کے خلاف اٹراسٹی مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ انتخابی مہم کے دوران تانڈور علاقے میں کانگریس اور ٹی آر ایس ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کروائی ہیں ۔ ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں میں رام ریڈی ، سی سریندر ، کاشی نارائنا ، یادگیری ، گرام سدیا ، سنجیلو ، سائیلو ، وٹھل ، بنڈا بابو ، بھیم ریڈی، رامچندر ریڈی ، سنگیا ، سدھاکر ، نرسمہا ریڈی ، رمیش ، سریندر کے خلاف اٹراسٹی مقدمہ درج کیا تھا ۔ اس طرح تانڈور میں انتخابی فضاء مکدر ہوگئی ہے ۔ پولیس سخت بندوبست کرکے چوکس اختیار کرچکی ہے ۔ کانگریس ٹی آر ایس قائدین ایک دوسرے کے خلاف شورش کا الزام لگا رہے ہیں اور عوام خوف و ہراس کا شکار ہو رہی ہیں ۔