ناگی ریڈی پیٹ کے اسکولوں میں پینے کے پانی کی قلت

یلاریڈی /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما مکمل شباب پر آنے سے قبل ہی منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں پینیکے پانی کیلئے دشواریوں کا آغآز ہوچکا ہے ۔ جس سے خاص طور پر طلباء کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ ایک طرف برقی مسدودی اور دوسری طرف زیر زمین آبی ذخائر میں کمی سے پینے کے پانی کی قلت پیش آرہی ہے ۔ گذشتہ دس دنوں سے پانی کی قلت درپیش ہے اور کوئی عہدیدار اس طرف توجہ مبذول کرنے کی ضرورت محسوس نہ کرنے پر طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ منڈل کے ودل پرتی ، کناریڈی ، نیچر تانڈا ، ایرہ کنٹہ تانڈا ، تائی چیٹوگڈہ ، کے اسکولوں کے ساتھ آتماکور ہائی اسکول میں طلباء کو پینے کے پانی کیلئے شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ تاٹی چیٹوگڈہ تانڈا اسکول میں ہینڈ بورویل خراب ہوا ہے اور ابھی تک اسے مرمت نہ کرنے سے روزانہ مڈ ڈے میلس تیار کرنے کیلئے پانی نہ میسر ہونے سے مشکل ہو رہی ہے ۔ پکوان کیلئے ایجنسی ذمہ دار زرعی باولی سے روزانہ پانی لارہے ہیں اور ودل پرتی اسکول میں ٹانکی کو پانی سربراہ کرنے والا جٹ پمپ دس دن قبل خراب ہوا جس سے طلباء کو پینے کے پانی کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس اسکول میں پانی کی قلت ساتویں مرتبہ پیش آئی ہے ۔ دو تین ماہ میں ایک مرتبہ قلت پیش آتی ہے ۔ کناریڈی اسکول میں پانی کی سہولت نہ ہونے سے ادھر مڈ ڈے میلس ایجنسی ذمہ داران ادھر طلباء دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ایرہ کنٹہ تانڈہ اسکول کے روبرو ہینڈ بورویل خراب ہوکر عرصہ ہوچکا ہے لیکن متعلقہ ذمہ داروں کو آج تک دلچسپی نظر نہ آئی ۔ گرما کی شدت سے پہلے ہی طلباء کیلئے پانی کا ایسا انتظام رہا تو تیز گرما میں کیسا رہے گا کہہ کر اولیائے طلباء میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ عہدیدار اور عوامی نمائندے اس طرف گراں توجہ مبذول کرنے کی اولیائے طلباء سے اپیل کر رہے ہیں۔ دوپہر کے کھانے کیلئے باریک چاول کا انتظام کرنے والی تلنگانہ سرکار مستقل طور پر پینے کے پانی کا اہتمام کردے تو بہتر ہوگا ۔ بنا پانی کے غذا دیا جانا کہاں تک مناسب رہے گا ۔ اتنا تو ضرور خیال کرنا چاہئے ۔