یلاریڈی ۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے کستوربا گاندھی اسکول کی ضلع کنوینر مسٹر مصطفیٰ خان نے اچانک تنقیح کی ۔ تنقیح کے دوران اسکول پرنسپال شریمتی وینا موجود نہیں تھیں ۔ انہوں نے سکول کے ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں اسکول عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مختلف مسائل پر بات چیت کی ۔ واضح رہے کہ ناگی ریڈی پیٹ کے کستوربا گاندھی اسکول پرنسپال اور عملہ کے درمیان اختلافات عروج پر ہونے سے یہ شکایت ضلعی عہدیداروں تک پہنچ گئی اور آخر کار ضلعی عہدیدار مسٹر مصطفیٰ خان نے دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر منڈل پریشد نائب صدر مسٹر سدھاکر ‘ سرپنچ مسٹر سدیا ‘گ ول لنگال سرپنچ شیوا کمار ‘ بلارم منڈل پریشد رکن پربھوگوڑ موجود تھے ۔