ناگی ریڈی پیٹ ڈپٹی تحصیلدار مسٹر نارائنا

یلاریڈی ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر نارائنا نے عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ منڈل میں ڈپٹی تحصیلدار کی خدمات انجام دینے والے شیوا راجیا تحصیلدار کی حیثیت سے ترقی دے کر کاماریڈی RDO آفس میں اڈمنسٹریشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ۔ مسٹر نارائنا کو ناگی ریڈی پیٹ ڈپٹی تحصیلدار کے عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے ۔