ناگی ریڈی پیٹ میں ٹریکٹر ، آٹو میں تصادم

یلاریڈی /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ سے گول لنگال علاقہ کو جانے والی سڑک پر جمعرات کی شام کے وقتوں میں سڑک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں آٹو اور ٹریکٹر میں ٹکر ہونے سے آٹو میں سوار 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ان زخمیوں میں آٹھ افراد گول لنگال سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک باچاپلی سے تعلق رکھتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گول لنگال موضع کے راملو ویریشم پینٹیا ، آشیا ، سراوینتی ، مانیورا ، پوشامنی ، پوشوار ، ساگر ، منڈل مستقر سے اپنے موضع کو واپس ہو رہے تھے کہ اسی وقت گوپال پیٹ سے تعلق رکھنے والا ٹریکٹر گھانس کھیت سے منتقل کر رہا تھا کھیت سے نکل کر سڑک آرہا تھا کہ آٹو اور ٹریکٹر میں زبردست ٹکر ہوگئی ۔ اس حادثہ میں آٹو کے 9 مسافرین شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ ان میں راملو ، ساگر ، ویریشم ، پنٹیا کی حالت کافی تشویشناک بتائی گئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی گوپال پیٹ ، گول لنگال سے عوام کا اژدھام مقام حادثہ پہونچ گیا اور زخمیوں کو مقامی PHC منتقل کیا ۔ وہاں سے 108 ایمبولنس کے ذریعہ میدک دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ ناگی ریڈی پیٹ PHC میں ڈاکٹر نہ رہنے سے طبی علاج نہ ہوسکا اور زخمیوں کو بے بس و لاچار دیکھا گیا صرف ANM اسٹاف نرس ہی زخمیوں کو پہلی طبی امداد دی ۔ وقت پر علاج نہ ہوسکا جس کے بعد زخمیوں کو میدک کے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔