یلاریڈی ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بڑا آتما کور علاقہ سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ کسان لنگا ریڈی نے گھر پر کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی ۔ اے ایس آئی مسٹر دیواکمار نے مزید بتایا کہ لنگا ریڈی کی بیوی ملیشوری کی صحت خرابی سے بیٹا مہیندر ریڈی اپنی ماں کو کاماریڈی دواخانہ لے گیا اور گھر پر لنگا ریڈی اکیلا تھا زہریلی دوا پی لیا ۔ جس کو بے ہوش پاکر افراد خاندان والوں نے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ پھر وہاں سے کاماریڈی دواخانہ لیجایا جارہا تھا کہ درمیان راستہ میں ہی اس نے دم توڑ دیا ۔ لنگا ریڈی کو تین ایکڑ اراضی ہے جس میں یہ دو مرتبہ بورویلس ڈالنے پر بھی کامیاب نہ ہوا ۔ اور چار لاکھ روپئے کا مقروض ہوگیا ۔ جس سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔۔