یلاریڈی۔18مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈا کے قریب شاہراہ کے کنارے پولٹری کا دانا لے جارہی لاری‘ بنجر تانڈا کے قریب بے قابو ہوکر اُلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں لاری ڈرائیور شنکر کو جزوی زخم آئے ۔ شاہراہ پر بڑے بڑے کھڈے نظر نہ آنے سے ہی حادثہ پیش آیا ۔ مقامی عوام میں اس تعلق سے برہمی پائی جاتی ہے۔ناگی ریڈی پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے ۔