٭٭ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور میں تاش کھیلنے کی اطلاع پر پولیس نے دھاوا کرکے ساتھ جواریوں کو گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر ستیش ریڈی نے مزید بتایا کہ موضع کے پوچیا ، پدمیا ، گنگادھر ، گوپال ، ایلیا ، بھومیا ، سائیلو مل کر شیوار پر تاش کھیلنے کی اطلاع پر دھاوا کرکے ان کے ہاس سے 4230 روپئے ضبط کرکے ساتھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ تاش کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔