ناگی ریڈی پیٹ میں جملہ 449 سرپنچ اور وارڈ امیدوار

یلاریڈی۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے 25 پنچایتوں اور218 وارڈ ارکان کیلئے جملہ 449 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جس میں 25 پنچایتوں کیلئے 104 اور 219وارڈ علاقوں کیلئے 445 امیدوار پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ ان میں کچھ امیدوار ایک سے زائد بھی پرچہ نامزدگی داخل کرے ہیں۔ فی الوقت منڈل بھر کے پنچایتوں کے جملہ امیدواروں کی تعداد 449 بتائی گئی ہے۔ 17جنوری کو پرچہ نامزدگی واپس لینے والوں کے بعد ہی انتخابات میں برقرار رہنے والے امیدواروں کی صحیح تعداد کا پتہ چلے گا۔ منڈل میں راگھوا پلی پنچایت سے تعلق رکھنے والا ساتواں وارڈ کو ایس سی جنرل کیلئے ریزریشن کیا گیا ہے اس وارڈ سے تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا جس میں ایک امیدوار بی سی ہونے پر اسے عہدیداروں نے نامزدگی مسترد کردیا۔ اب اس وارڈ سے و امیدوار ہی میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔ منڈل لنگم پیٹ کے وارڈ امیدواروں میں مختلف وجوہات کی بناء پر 9 امیدواروں کے پرچہ نامزدگیاں مسترد کردی گئی ہیں۔ منڈل گندھاری کے 44 پنچایتوں کیلئے195 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ اس طرح امیدوار بننے کا وقت اختتام کو پہنچا۔ اور اب 25 جنوری کو تمام امیدواروں کے عہدوں کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں ہونا ہے۔